اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پیشہ ور گداگروں کے خلاف سپیشل کریک ڈاؤن، 156 گرفتار، 154 مقدمات درج

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر پیشہ ور گداگروں کیخلاف سپیشل کریک ڈاؤن، رات گئے عوامی مقامات سے 156 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا، شہر کے مختلف تھانوں میں 154 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گداگری کی آڑ میں جرائم پیشہ عناصر ریکی اور وارداتوں کے لیے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، چوری اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ بھکاریوں کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کی نشاندہی اور گرفتاریوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

فیصل کامران نے بتایا کہ رواں سال گداگری میں ملوث ایک ہزار 8 مرد اور 13 خواتین بھکارنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بچوں سے بھیک منگوانا ناقابلِ معافی جرم ہے، گداگری میں استعمال ہونے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گداگری ایک لعنت ہے، پولیس اس مکروہ دھندے کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی کہ گداگری کے خلاف مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور بھکاری مافیا کی حوصلہ شکنی کریں، سڑکوں پر بھیک دینے کے بجائے متعلقہ حکام کو اطلاع دیں، کیونکہ بھیک دینا جرائم کو فروغ دینے کا سبب بن سکتا ہے، شہری ایسے عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے