اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواستوں پر فوری طور پر نظر بندی کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس عبہر گل خان نے درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور متعلقہ فریقین سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

سماعت کے دوران ڈاکٹر عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی جانب سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور پیش ہوئے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے فرخ لودھی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ڈاکٹر عظمیٰ خانم نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں دو منٹ دیے جائیں تاکہ نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو معطل کروایا جاسکے، رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ عدالت کے سامنے کچھ حقائق بیان کرنا چاہتے ہیں۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں خواتین گھریلو خواتین ہیں، جبکہ ڈاکٹر عظمیٰ خانم کے خلاف درج مقدمے میں وہ بے قصور قرار پا چکی ہیں، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی درخواست کے ساتھ فائل میں موجود ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

نورین نیازی کی بیٹی سکینہ سمیت دیگر درخواست گزاروں نے بھی رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

عدالت نے فوری طور پر نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے