اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے شہر لوانڈا میں ہونے والے ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

منیشہ علی نے میزبان انگولا کی فائٹر لیونیلا ازابیل بلائیے کو دوسرے راؤنڈ میں اسٹینڈنگ گلوٹین سبمیشن کے ذریعے شکست دی۔
منیشہ علی کی کامیابی کے بعد ان کی اپنے والدین سے فون پر ہونے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں کامیابی کی خوشی اور جذبات نمایاں ہیں۔

گلگت بلتستان ٹورازم کے مطابق منیشہ علی نے اپنی شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت فائٹر کی نظریں اب ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ورلڈ چیمپئن شپ پر ہیں، جو یکم نومبر سے جارجیا میں شروع ہوگی۔

منیشہ علی کی یہ کامیابی گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے