اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی نہ کھیلنے دینے کی وجہ سامنے آگئی

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی نہ کھیلنے دینے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنےکی وجہ رضوان کا فٹنس ٹیسٹ نہیں بلکہ انکوائری  ہے،  پی سی بی نے رضوان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے منع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  رضوان نے اپنے ڈیپارٹمنٹ ایس این جی پی ایل کو اسلام آباد میں جوائن کیا تھا، شان مسعود کی غیرموجودگی میں رضوان کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کپتانی کا کہا گیا تھا، رضوان نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے پریکٹس سیشن اور ٹیم میٹنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس دوران  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایس این جی پی ایل منیجمنٹ سے رابطہ کیا گیا اور پیغام دیا گیا کہ انکوائری چل رہی ہے، رضوان کو واپس بھیج دیں۔ رضوان کو ڈیپارٹمنٹ منیجمنٹ نے پی سی بی کے حکم سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل مینجمنٹ رضوان کا فوراً فٹنس ٹیسٹ لینےکے لیے تیار تھی۔

ذرائع کے مطابق لاہور پہنچ کر رضوان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے لیے پی سی بی سے  رابطہ کیا تھا تاہم رضوان کو این سی اے میں پریکٹس کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے وطن واپسی پر کسی کھلاڑی کا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے لیے فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا۔ محمد رضوان آج کل اپنے آبائی شہر پشاور میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے