اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز میں بھارت سے سامنا ہوا تو بھرپور مقابلہ کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کل ایشین گیمز میں شرکت کیلئے روانہ ہو گی، ایشین گیمز کیلئے منتخب سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئرز کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ایشین گیمز کیلئے سکواڈ کا انتخاب 5 ماہ قبل کیا گیا تھا، منتخب ٹیم اچھی ہے اور جاپان کی کنڈیشنز سازگار رہیں تو ہماری بیٹنگ کافی بہتر ہے۔

انہوں نے سلمان مرزا کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 3 روز سے کراچی میں موجود ہیں، جبکہ شاہنواز دہانی کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکے ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، اگر ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سے سامنا ہوا تو پاکستان بھرپور مقابلہ کرے گا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھا پرفارم نہیں کر رہی، تاہم ٹی20 ٹیم دنیا کی چوتھی یا پانچویں بہترین ٹیم ہے، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے