اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ: شوال ذوالفقار پہلی بار ٹاپ 30 میں شامل

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئر رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کر لی۔

 

پاکستان کی شوال ذوالفقار نے بیٹنگ رینکنگ میں 16 درجے ترقی کرکے 29ویں نمبر پر جگہ بنالی، شوال ذوالفقار پہلی بار ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ کی ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں شامل ہوئی ہیں۔

قومی کھلاڑی عائشہ ظفر نے بھی بیٹنگ رینکنگ میں 31 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 40ویں پوزیشن سنبھال لی جبکہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں وہ 9 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر آگئیں۔

پاکستان کی سعدیہ اقبال ویمنز ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، قومی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی بولنگ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے 24ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

دوسری جانب بھارت کی شافالی ورما ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی بولر شری چارانی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ دیپتی شرما بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے