اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے لیگ سپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

افغانستان کے سپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے جنہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے ٹاپ پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔

ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں، ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز بولنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی سے 19ویں نمبر پر چلے گئے۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے 47 درجے کی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف کامیاب ہوم سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

جوز بٹلر نے سیریز میں 172 رنز بنائے اور اب وہ بروک سے صرف ایک درجے پیچھے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، ان کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹر ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔

ادھر ون ڈے رینکنگ میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پانچ درجے ترقی کرکے 24ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے