23 Sep 2026
(ویب ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب نے ایک انتہائی خطرناک اور سنسنی خیز کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی باپ کو زہر دینے والے 17 سالہ طالب علم کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب کی ہدایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، حکام کے مطابق بیرون ملک سے موصول ہونے والی ایک اہم انٹیلی جنس اطلاع پر فوری ایکشن لیا گیا، جس کے بعد ملزم کو ٹریس کر کے دبوچ لیا گیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے والد کو زہر دینے کی پہلی ناکام کوشش کی تھی، جس کے بعد اس نے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا اور اے آئی سے زہر دینے کا درست طریقہ کار پوچھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
