اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لبرٹی گول چکر پر ریس لگاتی گاڑیوں کے باعث حادثہ، 6 افراد زخمی

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) لبرٹی گول چکر پر ریس لگاتی گاڑیوں کے باعث حادثہ پیش آیا، تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر آگے جانے والی کار سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر چلتی کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ریس لگانے والی گاڑی فٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے دیوار سے بھی جا ٹکرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور ریس کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ریس لگانے والی گاڑی کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے