اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں پانچویں جماعت تک وفاق کی طرز پر نیا نصاب لانے پر غور

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں نرسری سے پانچویں جماعت تک نیا نصاب متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پانچویں جماعت تک وفاق کی طرز پر نصاب نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ماضی میں نیا نصاب متعارف کرانے سے چند ماہ قبل اسے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جاتا تھا جبکہ نصاب کی تیاری اور نفاذ سے قبل مختلف شعبہ جات کے ماہرین سے بھی رائے لی جاتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پانچویں جماعت تک کے نئے نصاب کو تاحال خفیہ رکھا  گیا ہے اور ابھی تک اسے پبلشرز کو بھی فراہم نہیں کیا جا سکا۔

دوسری جانب بیشتر نجی سکولوں میں دسمبر کے دوران امتحانات کے بعد جنوری سے نئی جماعتوں کا آغاز کر دیا جاتا ہے، نئی کلاسز شروع ہونے میں تقریباً تین ماہ باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث پبلشرز کو درسی کتب کی تیاری کیلئے وقت محدود ہوتا جا رہا ہے۔

پبلشرز کے مطابق نیا نصاب موصول ہونے کے بعد درسی کتب کی تیاری اور چھپائی کیلئے کم از کم تین ماہ درکار ہوتے ہیں، اگر درسی کتب کی چھپائی کیلئے نیا نصاب فوری فراہم نہ کیا گیا تو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کتابوں کی دستیابی کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے نصاب کی صوبائی کابینہ کی متعلقہ کمیٹی سے منظوری بھی تاحال نہیں لی جا سکی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ نرسری سے پانچویں جماعت تک درسی کتب کا نیا نصاب تیار کیا جا رہا ہے، نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کیلئے درسی کتب سو فیصد دستیاب ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے