اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ موخر کردیا

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز) پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ مؤخر کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کے فریم ورک سے متعلق سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، پی ایم ڈی سی نے 8 جولائی کو پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے متعلق فیصلہ کیا تھا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق بی ڈی ایس پروگرام کے تعلیمی ڈھانچے اور نصاب کا جامع جائزہ شروع کردیا گیا ہے، جبکہ بی ڈی ایس پروگرام کے ہاؤس جاب اور انٹرن شپ فریم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے متعلق مزید فیصلہ جامع جائزے کے بعد ہوگا۔ بی ڈی ایس پروگرام کے نئے فریم ورک سے متعلق مزید معلومات جائزہ مکمل ہونے پر فراہم کی جائیں گی۔

پی ایم ڈی سی نے اس حوالے سے پی ایم ڈی سی کی تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل جامعات کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے