اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں سے باہر بچوں کی شرح تشویشناک حد تک بلند، جنوبی پنجاب سرفہرست

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکول جانے کی عمر کے بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کی شرح میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سکولوں سے باہر بچوں کی اوسط شرح 24 فیصد ہے، جبکہ جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں یہ شرح صوبائی اوسط سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راجن پور میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح سب سے زیادہ 48 فیصد ریکارڈ ہوئی، ڈیرہ غازی خان میں 46 فیصد، مظفرگڑھ میں 45 فیصد اور رحیم یار خان میں 43 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، اسی طرح لودھراں میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح 40 فیصد، بہاولنگر میں 38 فیصد اور بہاولپور میں 37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر لڑکیوں کے سکولوں سے باہر ہونے کی شرح 22 فیصد جبکہ لڑکوں کی شرح 19 فیصد ہے، رپورٹ میں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان بھی واضح فرق کی نشاندہی کی گئی ہے، دیہی علاقوں میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح 24 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 14 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے دیہی علاقوں کے بچے شہری علاقوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں سکولوں سے باہر ہیں، سکولوں سے باہر بچوں کی بلند شرح والے بیشتر اضلاع جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے