اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور میں اکتوبر کے پہلے ہفتے لائبریریز آن ویلز منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں طلبہ کو کتابوں اور ڈیجیٹل تعلیمی سہولیات کی سکول کی سطح پر فراہمی کے لیے لائبریریز آن ویلز منصوبہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت 55 الیکٹرک وہیکلز ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ ہر الیکٹرک وہیکل میں 22 ٹیبز اور ایک ایل ای ڈی نصب ہوگی۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرک وہیکلز کی چارجنگ کے لیے سکولوں میں انتظام کیا جائے گا، جبکہ ہر لائبریری وہیکل 100 سکولوں کو سروس فراہم کرے گی۔

ابتدائی مرحلے میں تمام الیکٹرک وہیکلز پائلٹ سکولز میں کھڑی کی جائیں گی۔ لائبریریز آن ویلز کے ذریعے طلبہ کو سکول کی سطح پر کتابوں، ڈیجیٹل مواد اور دیگر تعلیمی سہولیات تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے