اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست منظور

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فلک جاوید سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

 

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست پر سماعت کی، عظمیٰ بخاری کی جانب سے علی زاہد بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے حقائق کے منافی ہیں، ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کا مؤقف درست انداز میں نہیں سنا۔

وکیل علی زاہد بخاری نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار صوبائی وزیر ہیں اور انہیں ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے تھریٹ ہے، انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے اور عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فلک جاوید سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے