اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹاف کا ڈیٹا مانگ لیا

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کرتے ہوئے پولنگ سٹاف کے لیے افسران اور ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ سٹاف کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کا ڈیٹا مانگا ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے فیصل آباد کے 118 سرکاری محکموں کو مراسلے جاری کرتے ہوئے پولنگ اسٹاف کے لیے افسران اور ملازمین کی تفصیلات ارسال کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، لوکل گورنمنٹ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) اور ضلع کونسل سمیت مختلف محکموں کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں،  بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور آر پی او کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن  نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سمیت ضلعی و صوبائی محکموں کے افسران کو بھی مراسلے ارسال کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے پولنگ اسٹاف کے لیے درکار ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے