اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ایشو پر ہاکی انڈیا نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کے میچز نیوٹرل مقام پر منتقل کیے جائیں یا پھر چیمپئنز ٹرافی کا مقام ہی بھارت سے باہر کسی غیر جانبدار ملک میں رکھا جائے۔ 

جس پر بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بھولا ناتھ سنگھ نےاپنا ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ہاکی فیڈریشن کا موقف ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھارت میں ہی کھیلی جائے گی۔

انڈین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی بھارت میں کھیلنا ہوگا، پاکستان نہیں آتا تو پہلے سے اعلان کردہ متبادل ٹیم کو مدعو کریں گے۔ 

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دو روز قبل بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے شیڈول کے اعلان پر دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھی کھیلنے آئے گی۔

دوسری جانب ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے