اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارت میں شیڈول مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایشین ہاکی فیڈریشن سے ٹورنامنٹ کو غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی۔

 

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ پاک بھارت دوطرفہ حساس صورتحال اور سکیورٹی حالات کے پیش نظر پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو مکمل ٹورنامنٹ کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کیا جائے یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام پر کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

محی الدین احمد وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ رکن ممالک کے خلاف میدان میں کھیلنے کے لیے تیار ہے اور کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے اصول پر قائم ہے۔

اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان کی مکمل اور بلا تعطل شرکت یقینی بنانے کے لیے غیر جانب دار مقام کی تجویز پر مثبت فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں پاکستان، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت کے جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے