اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت، پرتگالی کلب ایف سی پورٹو کی سیالکوٹ میں انٹری

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پرتگال کے معروف فٹ بال کلب ایف سی پورٹو نے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت سیالکوٹ میں عالمی معیار کی فٹ بال اکیڈمی قائم کی جائے گی۔

شراکت داری کے تحت سیالکوٹ میں پرتگالی کلب کے تعاون سے "ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو" کے نام سے اکیڈمی قائم کی جائے گی، جہاں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی فٹ بال تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ اکیڈمی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بنانے والے ادارے فارورڈ سپورٹس کی سرپرستی میں فعال ہوگی۔

ایف سی پورٹو اپنے یورپی تربیتی ماڈل اور تجربے کو پاکستان منتقل کرے گا، جس کے ذریعے پاکستانی نوجوان فٹ بالرز کی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دی جائے گی اور انہیں مستقبل کے چیمپئنز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو اکیڈمی کے قیام کے بعد کلب کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں زیرِ تربیت نوجوانوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو اکیڈمی کا قیام پاکستان اور پرتگال کے درمیان سپورٹس تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس شراکت داری سے پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح کی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے