اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی درخواست خارج کر دی

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کی کارروائی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو حقائق چھپانے پر جرمانہ ہونا چاہئے۔

سابق کرکٹ کپتان محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی کارروائی کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا کہ این سی سی آئی اے نے بلاجواز طلبی کے نوٹس جاری کئے، عدالت این سی سی آئی اے کی کارروائی کالعدم قرا دے۔

درخواست گزار محمد رضوان عدالت میں پیش نہ ہوئے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کرکٹر شوکاز نوٹس کا جواب دیں، حقائق چھپانے پر بھاری جرمانہ ہونا چاہئے، کرکٹر نے طلبی نوٹس چیلنج کئے، شوکاز نوٹس کا جواب دیں اور وہاں پیش ہوں۔

درخواست گزار محمد رضوان کی طرف سے عمیر قاضی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ کھیل میں اچھی اور بری کارکردگی گیم کا حصہ ہوتی ہے، این سی سی آئی اے نے غیرقانونی طلبی نوٹس جاری کئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہوکر لگائے گئے الزامات کا جواب داخل کروایا، این سی سی آئی اے نے جواب کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ طلبی نوٹس جاری کر دیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے