اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) تیسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل کردیا گیا ہے۔

ایونٹ کی میزبانی سے متعلق فیصلہ انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ اور پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے مشترکہ اجلاس میں باہمی رضامندی سے کیا گیا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ کو واپس کردیئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ لاجسٹک مسائل اور خطے کی تمام ٹاپ ٹیموں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

بعض ٹیموں کو پاکستان کے سفر میں درپیش پابندیوں کے باعث بھی ٹورنامنٹ کا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 29 ستمبر سے کراچی اور حیدرآباد میں شیڈول تھا، تاہم یہ ایونٹ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ملتوی ہوچکا ہے۔

آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کے نئے وینیو، نئی تاریخوں اور ایونٹ میں شرکت کرنے والی چھ ٹیموں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ پاکستان میں ورلڈ سیریز اور دو طرفہ سیریز کی میزبانی کے حقوق برقرار رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے