اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف کی نظریں اگلے ماہ ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز پر مرکوز

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلے ماہ سے شروع ہونے والی تین ملکی سیریز پر نظریں مرکوز کر لیں۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پی ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے پی سی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریزیڈنٹ ٹرافی میں کھیلتے ہوئے تین ملکی سیریز کی تیاری ہو جائے گی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ یہاں کھیلتے ہوئے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا اور اہم ہدف یہی ہے کہ یہاں سے اچھا ردہم  لے کر اگلی انٹرنیشنل سیریز کو بہتر طریقے سے کر سکوں۔

حارث رؤف نے کہا کہ یہاں ڈومیسٹک میں اسی سوچ کے ساتھ آئے ہیں کہ یہاں وکٹیں حاصل کرنی ہیں ، یہ ایک بہترین موقع ہے کہ یہاں کھیل کر ہم اپنی کارکردگی میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں۔

حارث رؤف نے 4 روزہ کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارمیٹ فاسٹ بولرز کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہاں آکر آپ اپنی لائن اور لینتھ پر کام کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے