اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری، پاکستان میں سہ فریقی سیریز کا اعلان

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا گیا، جو 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے تمام 10 ٹی ٹوئنٹی میچز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ٹرپل راؤنڈ روبن رکھا گیا ہے، ہر ٹیم 6 میچز کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹیم 28 ستمبر جبکہ بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، تینوں ٹیمیں ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اس سیریز میں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جس کی قیادت فضہ فیاض کریں گی، پاکستانی اسکواڈ میں بیٹرز قمروش فرحان، پاکیزہ شبیر، ملائکہ سہانی اور آف اسپنر افشین خان کو پہلی مرتبہ منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم بدھ سے بوڑانوالا گراؤنڈ اور اقبال سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی، جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیمیں 29، 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو اقبال سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے