اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او لاہور کا سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی اور شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سی سی پی او لاہور  نے اکتوبر میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے بہترین اور فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں  نے کہا کہ کرکٹ سیریز کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی سکیورٹی کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کئے جائیں گے۔

سی سی پی او لاہور  نے کرپشن میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیتے ہوئے افسران کو کرپشن کی شکایات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہر میں چوری، موبائل سنیچنگ اور جیب تراشی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے بھی مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، سی سی پی او  نے چوری اور موبائل سنیچنگ کے ہاٹ سپاٹس پر سکیورٹی مزید سخت کرنے جبکہ جیب تراشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تمام پولیس یونٹس باہمی رابطے، کوآرڈینیشن اور تعاون کے ذریعے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں، انہوں  نے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سی سی پی او لاہور  نے نقب زنی سے متاثرہ علاقوں میں بیریئرز اور سکیورٹی گارڈز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ رات کے گشت میں بھی اضافہ کرنے کا حکم دیا، انہوں  نے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں پٹرولنگ بڑھانے اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں اور دیگر ذرائع سے بھی مؤثر مدد لینے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے