17 Sep 2026
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے جعلی اور ٹیمپرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں سے 8 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں راؤنڈ اپ کر لیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان نے ای چالان سے بچنے کیلئے ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس لگا رکھی تھیں۔
ترجمان کے مطابق نامکمل دستاویزات، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
کارروائی کے دوران تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گجر پورہ، مصری شاہ، چوہنگ، مسلم ٹاؤن اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
