اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے مریدکے میں نارووال روڈ پر لدھیکے کے قریب بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق 25 سالہ نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی، حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، حادثے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے، بس کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے