اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پریشر ہارن کیخلاف کارروائیوں میں ریکارڈ اضافہ،ساڑھے 4 ہزار گاڑیوں کے چالان

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں پریشر ہارن استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ کارروائیوں میں 252 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پریشر ہارن استعمال کرنے والی 4 ہزار 500 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اس دوران 34 سے زائد سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی پریشر ہارن کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق مسلسل اور بلا ضرورت ہارن بجانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبہ بھر میں صوتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے، جبکہ پریشر ہارن کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ صوتی آلودگی کا خاتمہ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے۔ پریشر ہارن اور مسلسل ہارن کا استعمال انسانی سماعت اور اعصابی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریشر ہارن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے شور کی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔ محفوظ، پُرسکون اور ماحول دوست سڑکوں کے ذریعے ہی محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں پریشر ہارن کے خلاف سخت مہم جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے