اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایم ڈی کیٹ 2026 ٹیسٹ: پنجاب بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 20 ستمبر 2026 بروز اتوار ہوگا، جس کے لیے صوبے کے 15 بڑے شہروں میں 33 امتحانی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

امتحانی مراکز لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، لیہ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں قائم ہوں گے، جبکہ ایم ڈی کیٹ میں 48 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کے تحت سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز پر تین درجاتی سکیورٹی حصار قائم کیا جائے گا۔

امتحان شروع ہونے سے قبل سول ڈیفنس اور سپیشل برانچ کی جانب سے امتحانی مراکز کی باریک بینی سے سکیننگ کی جائے گی، جبکہ تمام نگران عملے اور سپرنٹنڈنٹس کی سپیشل برانچ سے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی ہے۔

امتحانی مراکز کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ خواتین امیدواروں کے تحفظ اور سہولت کے لیے خواتین پولیس سکواڈز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

پارکنگ امتحانی مراکز سے محفوظ فاصلے پر رکھنے اور موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی گاڑی کو امتحانی مراکز کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امتحانی مراکز پر ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر بریگیڈ اور میڈیکل سٹاف کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ قریبی سرکاری ہسپتالوں کو بھی سٹینڈ بائی پر رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے امتحانی مراکز پر جنریٹرز کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق امتحانی پرچوں کی منتقلی کے دوران یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیموں کو پولیس سکواڈ فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گا، جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے گرد پولیس اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔

تمام شہروں میں قائم امتحانی مراکز کے اطراف موثر پولیس پٹرولنگ بھی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ امتحان ختم ہوتے ہی طلباء کے فوری اور منظم انخلاء کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے