اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس سی پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات ڈیلر گرفتار

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

ڈیفنس سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات ڈیلر شان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شان باؤوالا کے پاس منشیات کی ڈیلیوری دینے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں مقررہ مقامات پر سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے