اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نشتر کالونی: پٹرول مہنگا ہونے پر موٹرسائیکلوں سے پٹرول چوری ہونے لگا

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد پٹرول چوری کی واردات بھی سامنے آگئی، نشتر کالونی کے علاقہ پاک عرب سوسائٹی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پٹرول چوری کر لیا گیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس نوجوان کو موٹرسائیکل سے پٹرول نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ شہری سلطان کے مطابق نوجوان نے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پٹرول چوری کیا، جس پر اس نے کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی۔

درخواست گزار کا موقف ہے مقدمہ درج کر کے پٹرول چوری کرنے والے شخص کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے