16 Sep 2026
(لاہور نیوز) ویمن ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بنادی اور ایک شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر شملہ پہاڑی کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا، دورانِ کارروائی ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر دیسی شراب کا گیلن برآمد ہوا، گرفتار ملزم کی شناخت عرفان مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
