اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو 2 رنز سے شکست دیدی

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(ویب ڈیسک) انگلینڈ انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر 19 کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان انڈر 19 ٹیم 303 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے 86 اور حسنین عباس ڈار نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 154 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، پاکستان کے رضوان اللّٰہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

چار میچوں کی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو 2-1 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے