اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس ڈیجیٹل کوڈز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو ڈیجیٹل کوڈز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس سی ای او ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ہوا، جس میں صوبے بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ڈیٹا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر منتقل کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

سی ای او صاف پانی اتھارٹی ذوالفقار احمد بھون کے مطابق ہر واٹر فلٹریشن پلانٹ پر مخصوص ڈیجیٹل کوڈ نصب کیا جائے گا، جبکہ تمام پلانٹس پر پلانٹ کوڈ، آپریٹر کا نمبر اور ہیلپ لائن بھی درج ہوگی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ سٹاف روزانہ کی بنیاد پر تمام پلانٹس کی فنکشنل رپورٹ جاری کرے گا، تاکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہوسکے۔

ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبے بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ مزید مؤثر انداز میں لیا جا سکے گا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ فیلڈ افسران نے آن لائن شرکت کی اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل نظام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے