اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طبی عملہ احتجاج اور ہڑتالیں کر رہا ہے جبکہ سہیل آفریدی کابینہ سمیت لاہور میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر رہے ہیں، کے پی میں میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کی ہڑتال الگ سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں مریض اور ان کے لواحقین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، گومل یونیورسٹی کے عملے کا بھی احتجاج جاری ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا عملی طور پر دو دن سے لاوارث ہے، سہیل آفریدی اپنی مرضی سے لکشمی چوک کے فٹ پاتھ پر بیٹھیں تو یہ کے پی کے خلاف سازش کہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز، میڈیکل سٹورز اور اساتذہ ہڑتالیں کر رہے ہیں، سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ نے لاہور کی ترقی دیکھ لی ہے تو جائیں اپنے صوبے کی خبر لیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نااہلی، نالائقی اور کرپشن چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ صوبہ چور اچکوں کے رحم و کرم پر ہے،عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کو اپنے عوام سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے