اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس سے متعلق معاہدے میں نئی ترمیم منظور

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس سے متعلق معاہدے میں نئی ترمیم منظور کر لی گئی، جس کے تحت شہری اپنے پنجاب آرمز لائسنس کی قابلِ تصدیق ڈیجیٹل اسناد حاصل کر سکیں گے۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان معاہدہ 31 دسمبر 2026 تک مؤثر رہے گا، معاہدے کی مدت یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2026 تک بڑھائی گئی ہے۔

ترمیم شدہ معاہدے میں سنگل سائن آن  آتھنٹی کیشن کی شق شامل نہیں رکھی گئی، دستاویزات کے مطابق مشترکہ لاگ اِن کی شق کو بھی تکنیکی اور سکیورٹی خدشات کے باعث حذف کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ترمیمی مسودے میں سنگل سائن آن کی شق ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔ ترمیم شدہ مسودے کی قانونی جانچ مکمل ہونے کے بعد اسے منظور کیا گیا۔

نئے انتظام کے تحت شہری اپنے ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس فوری طور پر   پاک آئی ڈی وولٹ میں حاصل کرسکیں گے، اس مقصد کے لیے پنجاب آرمز لائسنس سے متعلق قابلِ تصدیق ڈیجیٹل اسناد جاری کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل لائسنسنگ نظام کا مقصد اسلحہ لائسنس کی تصدیق کو مزید آسان، تیز اور محفوظ بنانا ہے، ڈیجیٹل اسناد کے ذریعے شہری اپنے لائسنس کی حیثیت بھی بہتر انداز میں ثابت کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے