اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو پنجاب میں داخل ہونے پر سکیورٹی فراہم کر کے ایک ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے بارہا سہیل آفریدی کے عملہ اور کے پی کے کی حکومت سے روٹ کا پوچھا لیکن کوئی تعاون نہ کیا گیا، سہیل آفریدی کی نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو کے باوجود پنجاب پولیس نے مکمل سکیورٹی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی وجہ سے شہری سارا دن تنگ ہوئے، مریض ایمبولینسز میں پھنسے رہے جس پر سہیل آفریدی کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی اپنے گارڈز کے ہمراہ پولیس کی گاڑی پر سیر و تفریح کرنے کے بعد فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے جن پر عوام نے کان نہ دھرے، حکومت پنجاب قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے