اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مویشی پال منصوبہ، 12 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کیلئے مویشی پالنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کیلئے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

منصوبے کے تحت مستحق خواتین، بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سمیت دیگر مستحقین کو مویشی فراہم کئے جائیں گے، منصوبے میں 10 ہزار گائیں، 418 اونٹ اور 11 ہزار 838 بکریاں فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق منصوبے کا مقصد خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مویشی پال کر اپنے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔

منصوبے کے ساتھ خواتین کو مویشی پالنے اور ان کی بہتر دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت بھی دی جائے گی، تاکہ وہ اس سہولت سے زیادہ مؤثر انداز میں فائدہ اٹھا سکیں۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ذریعے دیہی علاقوں کی خواتین کی معاشی خودمختاری اور گھریلو آمدن میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے