15 Sep 2026
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سٹریٹ موومنٹ کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر عوامی ردعمل کی ویڈیو پوسٹ کر دی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں تم جھوٹے ہو، گارڈز نے دھکے مار کر پیچھے کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ موصوف نے معصوم بن کر منہ دوسری طرف کر لیا، تھوڑا سا محسوس کرو، آج جگہ جگہ پہ ہو رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ توبہ توبہ، یہ وہی ہیں جن کو عوام نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔
