اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اشتیاق کی ہلاکت سے متعلق نئی ویڈیو نے واقعے کا رخ بدل دیا، عظمیٰ بخاری

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اشتیاق کی ہلاکت سے متعلق اہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعہ کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی موجودگی میں اشتیاق کے خاندان کے ایک فرد نے واضح طور پر کہا کہ اشتیاق کی ہلاکت ایک حادثہ تھی اور اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں اشتیاق کے خاندان کا فرد سلمان اکرم اور سہیل آفریدی کی موجودگی میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 17 روز تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے ان سے رابطہ کیا اور نہ ہی ان کا حال پوچھا، سہیل آفریدی کے گارڈز  نے مذکورہ شخص پر تشدد شروع کر دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سہیل آفریدی کے گارڈز  نے ویڈیوز بنانے پر آج بھی لاہور میں صحافیوں سے بدتمیزی کی، انہوں نے کہا کہ وہ اشتیاق کے بیٹے کا بیان بھی شیئر کر رہی ہیں، جس میں اسے ایک حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے یوٹیوبرز پر واقعہ کو غلط رنگ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی لاہور میں ’’ پبلک سٹنٹ‘‘ کرنے پہنچے ہیں، ان کے بقول پنجاب میں داخلے کے راستے میں جگہ جگہ پنجاب پولیس کے افسران سے بدتمیزی کی گئی، سوال یہ ہے کہ کیا کسی چیف ایگزیکٹو کو ایسی حرکتیں زیب دیتی ہیں؟

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سہیل آفریدی کالا چشمہ لگا کر مرحوم اشتیاق کے گھر پوائنٹ اسکورنگ کے لیے پہنچے جبکہ تین سال سے پی ٹی آئی کا کوئی رہنما مرحوم ظل شاہ کے گھر نہیں گیا، لاشوں پر سیاست بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کا پرانا وتیرہ ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے لاہور پہنچنے پر ان کے کسی کارکن نے استقبال کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا، کوہاٹ میں آج ہی کوئلے کی کان میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں، مگر سہیل آفریدی کوہاٹ جانے کے بجائے لاہور پہنچ گئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  پشاور سے تقریباً 530 کلومیٹر کا سفر کر کے تعزیت کے لیے لاہور آئے اور موصوف ایک سال بعد دوبارہ لاہور کی سیر کرنے پہنچے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے