اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر قائد محمد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا احساس قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں اضافے کا رحجان ترقی پذیر ممالک کے عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر شاندار ریلیف پیکیج دیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے، مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اجرا کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے