اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے شکایات کے انبار

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے درپیش مسائل اور اپنی شکایات براہِ راست پیش کیں۔ ڈی آئی جی نے ان درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

فیصل کامران  نے ہدایت کی کہ سودی لین دین اور گروی کے نام پر فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو مالی استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں  نے کہا کہ وراثتی جائیداد کے تنازعات میں فریقین کے درمیان کشیدگی کی نوبت نہ آنے دی جائے، معاملات کو قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے خواتین کو ہراساں کرنے اور دیگر سماجی نوعیت کے جرائم سے متعلق شکایات پر فوری رسپانس یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہراسگی، دھونس دھمکی اور سماجی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے