اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: خانہ بدوشوں کے 562 مال برداری کے جانوروں کی ویکسی نیشن

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ میں خانہ بدوشوں کے مال برداری کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں 562 گھوڑوں، گدھوں اور خچروں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی۔

سماجی تنظیم ’گود‘ کے زیر اہتمام بروک انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے اشتراک سے شروع کی گئی مہم کے دوران خانہ بدوشوں کو جانوروں کی بروقت دیکھ بھال اور علاج کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

زونل پروگرام منیجر ڈاکٹر عمران کبیر  نے جانوروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی، ماہرین نے مویشی پالنے والے بچوں کو جانوروں میں مختلف بیماریوں کی علامات، احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کی اہمیت سے آگاہ کیا، ڈائریکٹر ’گود‘ نذیر غازی کا کہنا ہے کہ یہ مہم 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد خانہ بدوش برادری کے مال برداری کے جانوروں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے