اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فرائض میں غفلت، قواعد کی خلاف ورزی پر لیسکو کے تین ملازمین معطل

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے فرائض میں غفلت اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر دو میٹر ریڈرز اور ایک کمرشل اسسٹنٹ کو معطل کر دیا۔

لیسکو کے مطابق عامر ٹاؤن سب ڈویژن کے میٹر ریڈر حافظ رضوان کو میٹر کی غیر درست ریڈنگ تصاویر اپ لوڈ کرنے پر معطل کیا گیا ہے، جبکہ سمن آباد سب ڈویژن کے میٹر ریڈر فیضان خالد کے خلاف بھی میٹر کی درست تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔

لیسکو کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈنگ کے دوران بل پر اصل اور درست میٹر ریڈنگ کی تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہے، جس کی خلاف ورزی پر دونوں ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب کوٹ لکھپت ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹ کاشف محمود کو غیر مجاز لاگ اِن استعمال کرنے پر معطل کیا گیا، لیسکو کے مطابق کمرشل اسسٹنٹ  نے دوسرے دفتر کے لاگ اِن کے ذریعے بلنگ کا عمل انجام دیا، جو قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو  نے واضح کیا ہے کہ میٹر ریڈنگ اور بلنگ میں بے ضابطگی، فرائض سے غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

لیسکو حکام کے مطابق صارفین کو درست بلنگ کی فراہمی اور بجلی کے بلوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے