اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت کی تیاریاں، پتنگ سازی کے لائسنسز کی تصدیق تیز کرنے کا حکم

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بسنت 2027 کے ثقافتی ایونٹ کو محفوظ بنانے کے لیے پتنگ سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنسز کی تصدیق کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 ستمبر سے پتنگ سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنسز کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مینوفیکچررز کی فیلڈ ویریفکیشن کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز مینوفیکچررز کے کوائف کی جانچ اور مقامات کے معائنے کا عمل فوری مکمل کریں۔ صرف ان مینوفیکچررز کو لائسنس جاری کیے جائیں گے جو تمام قانونی تقاضے اور مقررہ معیار پورا کریں گے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ لائسنسنگ کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ کسی بھی مینوفیکچرر کو مقررہ معیار پر سمجھوتے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی مواد تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو محفوظ تفریحی ماحول فراہم کرنے اور بسنت 2027 کے ثقافتی ایونٹ کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے