اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسم میں تبدیلی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ، کاروبار بری طرح متاثر

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) موسم میں تبدیلی کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے 40 منٹ سے ایک گھنٹے تک جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کے باعث بجلی کی طلب نسبتاً کم رہتی ہے، تاہم شام اور رات کے وقت سولر سسٹمز بند ہونے سے بجلی کی اوسط طلب بڑھ کر تقریباً 4 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طلب میں اضافے اور سسٹم پر اضافی بوجھ پڑنے کے باعث مختلف علاقوں میں جبری اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے، سسٹم پر لوڈ بڑھنے کے باعث شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی شکایات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں شہریوں کو کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بجلی کی مسلسل بندش سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، صارفین  نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کرنے اور تکنیکی خرابیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے