اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن موادپھیلانے پر 2 ملزمان گرفتار

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) این سی سی آئی اے کا سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر پنجاب کی ہدایت پر این سی سی آئی اے نے بہاولپور اور ملتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق بہاولپور کے علاقے عباس نگر سے محمد عمران صدیق کو گرفتار کیا گیا، جس پر انسٹاگرام کے ذریعے گمراہ کن مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔

دوسری کارروائی میں ملتان سے محمد رشید جبار کو گرفتار کیا گیا، جس پر فیس بک کے ذریعے ریاستی اداروں اور سرکاری افسران کے خلاف مواد پھیلانے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو اینڈرائیڈ موبائل فونز اور متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک تجزیہ جاری ہے، جبکہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے