09 Sep 2026
(لاہور نیوز) وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے تحصیل رائیونڈ میں جنگلی کبوتر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شکاری کو گرفتار کر لیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق گرفتار ملزم جنگلی کبوتر کا غیر قانونی شکار کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی۔
گرفتار ملزم پر 55 ہزار روپے محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ عائد کیا گیا جس کی ادائیگی کے بعد کیس نمٹا دیا گیا، حکام کے مطابق کارروائی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی ہدایت پر کی گئی تھی۔
