اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹک ٹاکرارشم کی ہلاکت کی تفتیش کا رخ خودکشی سے قتل کی طرف منتقل

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(ویب ڈیسک) اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت میں تفتیش کا رخ تبدیل ہوگیا ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی حالات خودکشی کی نشاندہی کر رہے تھے تاہم اب قتل کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ارشم کی لاش اسلام پورہ میں ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ ارشم نے اکیڈمی ٹیچر اکرم کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، اکرم پہلے سے شادی شدہ تھا۔

ارشم کے شوہراکرم کے خلاف ارشم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر ارشم اور اکرم کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔اکرم اور اس کی پہلی بیوی ارشم کو پریشان کرتے تھے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ارشم کو اس کے شوہر اکرم نے قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے