10 Sep 2026
(لاہور نیوز) راوی روڈ پولیس نے پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت اور سپلائی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ایس ایچ او راوی روڈ میاں عاصم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ ملزمان لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے گتے کے ڈبوں میں پتنگیں چھپا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 400 تیار پتنگیں اور 12 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ انسدادِ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے حوالے سے شہر بھر میں کڑی نگرانی جاری ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
