اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(محمد اشفاق) خواتین کو انصاف کی فراہمی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت، پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں وزیر پراسیکیوشن پنجاب رانا بلال احمد اور چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان راجہ خرم شہزاد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے، خواتین سے متعلق مقدمات میں مؤثر قانونی کارروائی اور بروقت انصاف یقینی بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے خواتین کے مقدمات میں باہمی رابطہ کاری اور قانونی معاونت مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ خواتین کو انصاف کی فراہمی اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔

وزیر پراسیکیوشن پنجاب رانا بلال احمد نے دونوں اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ادارے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کا کہنا تھا کہ خواتین کو انصاف کی فراہمی محکمہ پراسیکیوشن کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ مربوط تعاون سے خواتین کے مقدمات کی بہتر پیروی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ارشد فاروقی نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ خواتین کے تحفظ اور قانونی حقوق کے دفاع کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے