(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔
ہئیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دورانِ پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اڑھائی کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ آن لائن منشیات منگوا کر مضافاتی علاقوں میں مختلف لوکیشنز پر منشیات کی سپلائی کرتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
